پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی آٹھویں برسی14جنوری کو منائی جائے گی

Jan 08, 2020 | 14:03

ویب ڈیسک

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی آٹھویں برسی14جنوری کو منائی جائے گی وہ14جنوری2012ءکو انتقال کر گئی تھیں۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ءکو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیںاس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ءکو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری 2012ءکو انتقال کر گئیں۔ 

مزیدخبریں