سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری چیلنج کردی گئی۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر اور معاون خصوصی منتخب نمائندوں کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں،وزرا ء کا پورٹ فولیو صرف اور صرف عوامی نمائندوں کا حق ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیروں اور معاونین خصوصی وزرا کا پورٹ فولیو اور مراعات لے رہے ہیں،لہذامشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں۔
سندھ ہائی کورٹ:وزیراعلی سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری چیلنج
Jan 08, 2020 | 15:53