وزیراعظم  عمران خان کی آئی جی پولیس پنجاب کو مبارکباد

Jan 08, 2020 | 15:54

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد دی اور کہا کہ نئے کلچر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی گنجائش نہیں۔ صوبے میں بڑے مجرموں کے کامیاب تعاقب پر میں  آئی جی  پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس سے صوبے میں جرائم کی دنیا آباد کرنے والوں کو واضح پیغام ملا ہے کہ نئے کلچر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں اور جرائم سے ہاتھ رنگنے والوں سے پولیس بلا رعایت نمٹے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں بڑے مجرموں کے کامیاب تعاقب پر میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابی سے کارروائی کررہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس عمل سے پنجاب پولیس کا مثبت پیغام سامنے آیا ہے، پنجاب پولیس مجرموں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے صوبے میں جرائم کی دنیا آباد کرنے والوں کو واضح پیغام ملا ہے کہ نئے کلچر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جرائم سے ہاتھ رنگنے والوں سے پولیس بلا رعایت نمٹے گی۔ 

مزیدخبریں