اقوام متحدہ،عالمی برادری امریکہ،ایران صورتحال معمول پرلانےکیلئےتعمیری کرداراداکرے.وزیرخارجہ

Jan 08, 2020 | 19:08

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔

آ ج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان صورتحال خراب نہ ہو اور خطے کو نئی جنگ کی آگ میں نہ دھکیلا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔بھارت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے کیونکہ مودی حکومت عوامی ردعمل سے بے خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور مواصلات کی بندش ،انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے ذریعے اس نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی نظر سے اوجھل کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں