وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ متعلقہ فوجی سربراہوں سے رابطہ کریں گے اور واضح پیغام دیں گے کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن اب وہ پھر کسی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔