لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہنوں کے اغوا اور قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرپرسن نے مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے محکمہ پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ باقی ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لے کر آئیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔
دوبہنوں کا اغوا اور قتل انتہائی قابل افسوس واقعہ ہے:فاطمہ چدھڑ
Jan 08, 2021