قائمہ کمیٹی منہاج القرآن  کا اجلاس 11جنوری کو طلب

لاہور(خصوصی نامہ نگار )منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کااجلاس 11جنوری کو 12بجے دن چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں نظامت دعوت، نظامت مالیات، مختلف فورمز اور شعبوں کے توسیعی منصوبہ جات اور کنسٹرکشن سمیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے امور زیر بحث آئیں گے۔ دریں اثناء  چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 9جنوری2021ء 11 بجے دن ’’دعوت بذریعہ سوشل میڈیا‘‘ کے موضوع پر اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن