گزشتہ سال منشیات  بیچنے اور استعمال کرنیوالے  8ہزار افرادکوحراست میں لیا:ڈی آئی جی آپریشنز

Jan 08, 2021

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے ۔ لاہور پولیس نے2020ء کے دوران منشیات فروش اور استعمال کرنے والے8384افراد کو حراست میں لے کر8100مقدمات درج کئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے117کلو605گرام ہیروئن ،2828کلو گرام سے زائد چرس ،05کلو44گرام آئس،187 کلوگرام افیون اور90ہزار918لٹر شراب برآمد کی گئی۔سٹی ڈویژن پولیس نے1712، کینٹ 1698،سول لائن ڈویژن 968، صدر ڈویژن1514، اقبال ٹاؤن947جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے1545ملزمان گرفتار کئے ۔

مزیدخبریں