202 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 24سالہ نوجوان قتل‘خاتون زخمی

لاہور(نامہ نگار)ٹبی سٹی کے علاقے میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 24سالہ نوجوان قتل جبکہ راہگیر خاتون زخمی ہو گئی پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغازکر دیا تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے  میں 2نامعلوم ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 24سالہ نوجوان 5گولیاں لگنے کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا اور ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پویس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن