لاہور (پ ر) سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں کمپنی کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹرعلی جے ہمدانی کے تقرر کی منظوری دی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ماہ کابینہ کے اجلاس میں ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔نئے نامزد مینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی کے پروفائل پر نظر ڈالی جائے تو وفاقی حکومت کے فیصلے کی داد دینی پڑتی ہے۔ علی جے ہمدانی اس سے قبل بین الاقوامی ساکھ کے حامل اداروں مثلاً سیمنز، لِنڈے اور شنائیڈر الیکٹرک سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ علی ہمدانی نے سیمنز میں بحیثیت مینجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ رکن اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
13 علی جے ہمدانی ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نامزد
Jan 08, 2021