لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے مبینہ حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف مختلف ریفرنس دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی سردار لطیف کھوسہ،حیدر زمان قریشی، امجد اقبال قریشی، سید مجتبی، حیدر شیرازی، شکیل عباسی،سید جرار حسین بخاری پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی حکومت اور حکومتی ارکان کی کرپشن،چور بازاری،سرکاری مالیاتی بددیانتی جبکہ اعلیٰ عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس دائر کریگی۔
پیپلزپارٹی نے مبینہ حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی قائم کر دی
Jan 08, 2021