شدید دھند: حد نگاہ انتہائی کم‘ موٹرویز بند‘ پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور،اسلام آباد،کمالیہ، وہاڑی(صباح نیوز +نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت نیوز+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پنجاب بھر میں شدید دھندچھائی رہی ، حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک روانی متاثر اورموٹروے بھی بندرہی ۔موٹروے ایم 2 لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بندکردی گئی۔موٹر وے ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند کردی گئی۔ادھر نیشنل ہائی وے پر ہڑپہ، چیچہ وطنی، کسوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک اور لودھراں بھی دھند کی لپیٹ میں ہے۔ بہاولپور، احمد پور شرقیہ میں بھی دھند ہی دھند رہی۔دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری صفر سے گریز کریں اور نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسا۱فر تیز رفتار سے پرہیز کریں۔کمالیہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور گردونواح میں شدید دھند چھائی رہی اور حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی۔ دھند کے باعث ایم تھری موٹروے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند رہی۔ جسے دن گیارہ بجے ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردو نواح میں دھند کے ساتھ سخت سردی کا راج،دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم شاہراوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی جبکہ سخت سردی کے باعث لنڈا بازاروں،گرم کپڑوں کی دوکانوں،ڈرائی فروٹس،لکڑی،کوئلہ اور انڈوں کی دوکانوں پر شدید رش دیکھنے میں آیا۔ اسلام آباد سے نوائے وقت نیوز کے مطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پی کے، شمالی بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...