لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل جیل لاڑکانہ میں سرچ آ پریشن کے دوران قیدی بپھر گئے۔ قیدیوں نے بیرکوں سے نکل کر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی پولیس نے قیدیوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جیل سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ 700 سے زائد قیدیوں کے پاس موبائل فونز میں قیدیوں نے بتایا کہ رشوت نہ دینے پر ہماری تذلیل کی جاتی ہے۔