سندھ اسمبلی: پارلیمانی سیکرٹریوں کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)سندھ اسمبلی نیپارلیمانی سیکریٹریز کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔تفصیل کے مطابق سندھ کے پارلیمانی سیکریٹریز کے وارے نیارے ہوگئے۔ تنخواہیں رکن اسمبلی کے برابر، 50 ہزار روپے کا خصوصی الاؤنس، سرکاری گاڑی بمعہ ڈرائیور کے ساتھ ساتھ 21 گریڈ کے مساوی ہاؤس الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ اندرون ملک سفر کرنے کے لیے جہاز کا ٹکٹ بھی سرکار ادا کرے گی۔ایم کیو ایم کے محمد حسین نے بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک صوبائی حکومت فنڈز کی کمی کا رونا روتی ہے تو دوسری طرف پارلیمانی سیکریٹریز پر نوازشات کی برسات کی جا رہی ہے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پولیس کمیشن نہ بنانے اور کیماڑی میں منشیات فروشی پر توجہ دلائی گئی۔ ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے ایوان میں بل پیش نہ کرنے پر تحریک استحقاق جمع کرائی جو صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی یقین دہانی پر واپس لے لی۔ اجلاس جمعہ کی دوپہر تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن