پسرور میں نکاسی آب کا مسئلہ‘ لوگ جنازہ گندے پانی سے لے جانے پر مجبور 

Jan 08, 2021

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) پسرور میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث  اہل علاقہ جنازہ گندے پانی سے لے جانے پر مجبور ہوگئے۔ مزید برآں غلہ منڈی میں موجود محکمہ خوراک کے  گوداموں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ خوراک نے زرعی اجناس ریلوے کے گوداموں میں ذخیرہ کرنا شروع کردیں ہیں۔ تاہم ضلعی حکومت اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ گودام روڈ پر سترہ سالہ بلال ولد منور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ اہل محلہ متوفی بلال کا جنازہ گندے پانی  سے ہی لیکر گئے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں