امریکی شہری نے 88ہزار امریکی  ڈالرز کے عوض مارخور کا شکار کرلیا

چترال ( این این آئی)صوبہ خیبر پی کے کے شہر چترال میں امریکی شہری نے 88ہزار امریکی ڈالرز کے عوض مارخور کا شکار کرلیا۔محکمہ تحفظ جنگلات کے مطابق چترال میں امریکی شہری ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے 88ہزار امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا شکار کیا جس کی پاکستانی روپے میں مالیت ایک کروڑ 30لاکھ روپے بنتی ہے۔پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ سکیم کے تحت ہر سال مارخور کے شکار کے لیے فی الحال 12لائسنسز جاری کیے جارہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ برس ایک شکاری نے نر مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر کی رقم ادا کی تھی جبکہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ رقم مزید اوپر جائے گی تاہم کرونا وبا ء اور سفری مشکلات کی وجہ سے لائسنس فیس میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن