راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکی انسداد تجاوزات ٹیم پر دھاوا بول دیا گیالکڑیاں جلا کر پشاور روڈ بلاک کردی پولیس کو انفورسمنٹ انسپکٹر نثار احمد نے درخواست دی کہ وہ ہمراہ انفورسمنٹ سٹاف پیر دوہائی موڑ لاری اڈہ پر سرکاری زمین سے غیر قانونی قبضہ ختم کرانے کیلئے موقع پر پہنچے تووہاں سٹال لگے ہوئے تھے جب ہم نے غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کیلئے کاروائی شروع کی تو ایک خاتون نے للکارا جس سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوگیا اور دس پندرہ افراد نے مین پشاور روڈ لکڑی کی پٹیوں اور پھٹوں سے بلاک کی اور آگ لگادی جس سے سڑک بلاک ہوگئی کنٹورنمنٹ ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
پیر دوہائی موڑ لاری اڈہ پر ،کینٹ بورڈکی انسداد تجاوزات ٹیم پر دھاوا
Jan 08, 2021