راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سٹیزن ایکشن کمیٹی نے مینٹی نینس اور کنسٹرکشن ورک کے نام پر گھنٹوں بجلی بندش کے باوجود شہر کے گنجان رہائشی و کمرشل علاقوں میں ہائی وولٹیج تاروں کے بے ہنگم جال اور لٹکتی ننگی تاروں کو انسانی جانوں کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا اگر فی الفور نئی پلاسٹک کوٹڈ تاریں نہ ڈالی گئیں تونہ صرف متعلقہ سب ڈویژنوں کا گھیرائو کیا جائے گا ،سٹیزن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ظہیر احمد اعوان نے خطرناک لٹکتی تاروں والے علاقوں کے دورے کے موقع پر شکایات کرنے والے شہریوں سے کہا۔
مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بندش کی مذمت، لٹکتی ننگی تاریں انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں،ظہیر احمد اعوان
Jan 08, 2021