نیئرحسین بخاری کودوبارہ  پی پی کا جنرل سیکرٹری بننے پرنعیم اسلم کیانی کی مبارکباد

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سابق چئیرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری کو پھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،نئیر حسین بخاری پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں جس کے گواہ پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں ،نیئرحسین بخاری جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر نعیم اسلم کیانی نے نئیر حسین بخاری کو پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری بننے پر مباکباد دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا انشاء اللہ بہت جلد راولپنڈی میں پارٹی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے اورپارٹی کے ناراض کارکنوں کو منا کر پارٹی میں واپس لائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن