راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی محمد نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا ڈیرہ تاجی کھوکھر کورال چوک میں تانتا بندھا رہا سابق نا ئب ضلع ناظم محمد افضل کھوکھر ، محمد ظفر کھوکھر ،مرحوم کے صاحبزادگان عمر کھوکھر ، فرخ کھوکھر اور ثمر کھوکھر سے سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری ، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر ، آزاد کشمیر کے سابق وزیرچوہدری لطیف اکبر سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر ،مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ایاز ، پیپلز پارٹی اسلام آباد کے رہنماء افتخار شہزادہ ،سابق کونسلر چوہدری خالد ،پیپلز یونٹی پی آئی اے کے رہنماء رضوان سنی ،سائونڈ سپیشلسٹ ڈی جے بٹ سمیت دیگر نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔