اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے نہتے شہری اُ سامہ ستی پر فائزنگ اور اس کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاط میں مذ مت کی ،انھوں نے کہا اسلام آباد پو لیس کے اہلکاروں نے نہتے شہری پر 22گولیاں بر سا کر پو لیس گر دی کی بد ترین مثال قائم کی ہے جو کسی صورت قابل برادشت نہیں ، اسلام آباد کے شہری اور واقعے پر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں،جماعت اسلامی مطالبہ کر تی ہے کہ اُسامہ ستی کے قتل کی جو ڈیشل انکوئری کروائی جائے تاکہ قتل کے اصل محرکات کو سامنے لا یا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل بھارہ کہو ، پھلگراں کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔
اُسامہ ستی کے قتل کی جو ڈیشل انکوائری کروائی جائے، نصراللہ رندھاوا
Jan 08, 2021