اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت گنے کی سبسٹڈی ریفرنس میں شریک ملزم نہال انور کی وفات سے متعلق ریکارڈ نہ ملنے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ نہال انور کی وفات سے متعلق نادرا سے کوئی ریکارڈ نہیں ملا، جس پر عدالت نے وکیل صفائی کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ ریکارڈ پیش ہونے تک کاروائی آگے نہیں بڑھ سکتی اور سماعت 27جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
گنے کی سبسٹڈی ریفرنس میں شریک ملزم کی وفات سے متعلق ریکارڈ نہ ملنے پر سماعت ملتوی
Jan 08, 2021