کشمیر میںقتل اور بربریت کا بازار گرم ہے‘ اعجاز قادری 

Jan 08, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،دنیا میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا ،متعصبانہ رویوں اور تعصب پسندی نے دہشتگردی کو فروغ دیا ہے ،کشمیر جل رہا ہے بھارتی حکومت نے جنونی ہندئوں کو کشمیر میں مسلم نسل کشی اور ظلم وبربریت لائسنس دیا ہواہے ،بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہوناسلامتی کونسل کے وقار مجروع کررہا ہے ،پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاگ کا راستہ اپنا اور بھارت نے طاقت کا مظاہر کیا جو امن کیلئے خطرناک عمل ہے ،کشمیر میںمائوں ،بہنوںکی عزتوں کو پامال اور نوجوانوںکوقتل اوربررگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبانے میں بھارت بُری طرح ناکام  ہوچکا ہے ،مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے پاکستان کے عوام اپنے قومی اداروں کے ساتھ ہیں ،کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے جہاد کا اعلان کرئے ،حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو کشمیرانشاء اللہ گھنٹوں میں آزاد ہوجائے گا ،بھارت کی دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں میںآنے والے نہیں کشمیریوںکو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حق خود ارادیت دلانے کی تحریک میں ان کے ساتھ ہیں ،کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی حمایت حق خود ارادیت ملنے تک جاری رکھیں گے ،5جنوری1949کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا ،72سالوں سے کشمیریوں کو انصاف نہیںدیا جارہا۔

مزیدخبریں