کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین شاہد قریشی ،سینئر وائس چیئرمین فراز خان اورجوائنٹ سیکریٹری اکرام قریشی نے ڈاکٹر سعید الدین کو ثانوی تعلیمی بورڈ میں اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سعیدالدین جیسی نابغہ روزگار شخصیت کا میٹرک بورڈ سے انٹر بورڈ میں بحیثیت سربراہ تقرر سرکاری سطح پر ان کی صلاحیتوں،تجربات اور قابلیت کا برملا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی علم پروری قابل ستائش و قابل قدر ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہے اگر سندھ کے دیگر بورڈز کے چیئرمینز بھی ان کی تقلید میں تعلیمی اصلاحات کا جال بچھادیں تو ہمارے تعلیمی معیار کو بلند سے بلند تر ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے چیئرمین میٹرک بورڈ کی حیثیت سے جو شاندار اور اعلیٰ خدمات سرانجام دی ہیں وہ سب پر عیاں ہے جس کا تعلیمی میدان میں کھلے دل سے اعتراف بھی کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر سعید الدین کی علم پروری قابلِ ستائش ہے۔شاہد قریشی
Jan 08, 2021