ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس پاکستان میجر جنرل نادر خان نے گزشتہ روز ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ملتان ریجن حسن لغاری، ملٹری اسٹیٹس آفیسر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان چوہدری بابر سے ملاقات کی۔ اپنے ملتان دورے کے دوران انھوں نے کینٹ بورڈ کے سکول‘ کالج اور ہسپتال کا دورہ کیا اور کینٹ گارڈن میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی حدود میں شروع ہونے والے نئے پروجیکٹس کا معائنہ بھی کیا۔