ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایچ ایم سی روڈاوورہیڈبرج کے ساتھ جیون روڈکوملانے والے راستہ پرزیرزمین پانی کی پائپ لائین پھٹ جانے اورسیوریج لائن کاگنداپانی روڈپرجمع ہونے سے سڑک پرموجودگڑھے مزیدگہرے گڑھے بنتے جارہے ہیں،متعددباراہل علاقہ نے ذمہ دارحکام کواصلاح احوال کی غرض سے مطلع کیا،مگرابھی تک متذکرہ شکستہ حصوںپرازسرنوتعمیرومرمت کاکام شروع نہیںکیاجاسکا،جس کے باعث ایچ ایم سی روڈسے جیون روڈکی طرف آنے والے لوگوںکوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اور دن میںکئی بار مسافر بردار ،رکشاوںپرسفرکرنے والے مسافروں کوگہرے گڑھوںکانشانہ بن کرناقا بل بیان صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے،علاقہ کے رہائشی اورمسلم لیگ ن کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سرکردہ رہنماء ذیشان صدیق بٹ نے ٹیکسلاشہرکی سڑکوںبالخصوص ایچ ایم سی روڈ،اوورہیڈبرج،کی اندرونی شکستہ ترین صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے محکمہ شاہرات پنجاب کے ذمہ دارحکام سے کہاہے کہ وہ موقع کی صورتحال کافوری جائزہ لے کراصلاح احوال کیلیئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائیں۔
یچ ایم سی روڈکو جیون روڈسے ملانیوالے راستے کی حالت ناگفتہ بہ
Jan 08, 2021