ٹیکسلابارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 9جنوری کوہونگے

Jan 08, 2021

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلابارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 9جنوری کو ہونگے ، دو ، پینل گروپوںکے درمیان مقابلہ کی سرگرمیاںعروج پرپہنچ گئیں،سینئروکلاء ایس عرفان ملک،شیخ محمد یعقوب ، سیدناظم حسین شاہ ایڈوکیٹ ، سیدر ضوان حیدرایڈوکیٹ،سیدرفاقت حسین شاہ ایڈوکیٹ ، حامد مختاربٹ ایڈوکیٹ ، اور موجودہ صدر ملک سجادحسین ایڈوکیٹ کی سربراہی میںقائم کیئے جانے والے پینل کے صدارتی امیدوار سید اکرار حیدرایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری کے امیدوارشیخ جلال الدین حیدرایڈوکیٹ کی حمائت میںسرگرم وکلاء کی تعدادمیںزبردست اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے ،گزشتہ رات علاقہ کی اہم ترین سیاسی وسماجی شخصیت انجینئرسیدمظہرحسین شاہ ، کونسلر بلدیہ سیدعترت حسین شاہ،سیدطاہرحسین شاہ نقوی ، کی رہائش گاہ پرصدارتی امیدوار سید اکرار حیدر ایڈوکیٹ کے پینل کے تمام امیدواروںکے اعزازمیںدعوت عشایہ کااہتمام کیاگیا،جس میںوکلاء کی بہت بڑی تعدادجس میںسابق صدرناصربلال میر ایڈوکیٹ ،سیدعقیل حیدرایڈوکیٹ،سیدغلام مصطفی شاہ ایڈوکیٹ ،سیدوقاص حیدرایڈوکیٹ،سیدنثارحسین ایڈوکیٹ ،سیدکاظم حسین شاہ ایڈوکیٹ،سیدذیشان حیدر ایڈوکیٹ،پینل کے نائب صدارت کے امیدوارملک اشفاق احمدایڈوکیٹ،اورسینئروکلاء سیدناظم حسین شاہ ایڈوکیٹ،اورشیخ محمدیعقوب ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی،اس موقع پرسیدضیاء حسین شاہ اورسیدکاظم حسین شاہ ایڈوکیٹ نے صدارتی امیدوارسیداکرارحیدرایڈوکیٹ کے پینل کی کامیابی کیلیئے اجتماعی دعاکرائی،جبکہ صدارتی امیدوارسیداکرارحیدراورجنرل سیکرٹری شیخ جلال الدین حیدرایڈوکیٹ نے پروقارعشایہ تقریب منعقدکرنے پرمیزبان تقریب انجینئرسیدمظہرحسین شاہ اورسیدعترت حسین شاہ کاخصوصی شکریہ ادا کیا،اورکہاکہ 9جنوری کے الیکشن میںوکلاء برادری بھاری اکثریت کے ساتھ ہمیںکامیاب کریگی، اور ہم منتخب ہونے کے بعدموجودہ صدر ملک سجادحسین ایڈوکیٹ کی باراوربینچ کے مابین بہتر تعلقات قائم کرنے کی روایات کونہ صرف قائم رکھینگے،بلکہ ان کومزیدآگے بڑھایاجائے گا،ملک سجادحسین ایڈوکیٹ نے اپنے صدارتی عرصہ میںٹیکسلابارکے وکلاء کی فلاح وبہبودبالخصوص لائبریری کی توسیع اورنئی کتب کے حصول کیلیئے جوخدمات انجام دیں،ہم ان خدمات کے تسلسل کومزیدآگے بڑھائینگے،دعوت عشایہ کی تقریب میںملک خالد شہزاد ایڈوکیٹ ، سید عمران حیدر نقوی ، حاجی سیداسدعلی شاہ،سیدامیرحسین شاہ ، اور سید ظہیر الحسن شاہ  نے بھی شرکت کی۔۔

مزیدخبریں