کراچی میں 25مقامات پردھرنے،ٹریفک درہم برہم،معمولات زندگی متاثر

Jan 08, 2021

کراچی(وقائع نگار)مچھ واقعے کے خلاف کراچی کے 18ہم شاہراہوںسمیت 25 مقامات پر جاری دھرنوں سے شہری زندگی مفلوج ہوگئی جناح ٹرمینل پر فلائٹوں کا نظام متاثر ہوگیا 32ملکی و غیر ملکی فلائٹیں تاخیر کا شکار دھرنوں کے باعث شہر میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی خراب ہے اورجاری دھرنوں کے سبب سڑکوں پر جمعرات کو تمام دن بھر بدترین ٹریفک جام رہا بندرگاہ پر کام اور صنعتی علاقوں میں بھی کام متاچر ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔تفصیلات کے مطابق مچھ واقعے کے خلاف کراچی کے 18 اہم شاہراہوں پر دو دن سے جبکہ 9 مقامات پر جزوی دھرنا دیا گیا آ ج کراچی میں ڈیفنس کلفٹن ،ایف ٹی سی برج حب ریور روڈ سمیت مزید 12مقامات پر دھرنے دئے جائیں گے دھرنو ںکی وجہ سے صبح سویرے سے ہی شہر کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں ٹریفک کی صورتحا ل خراب ہونے سے سپر ہائی وے سمیت ملک بھر کی ہائی ویز پر پانچ ہزار سے زائد مال بردار ٹرک اور ٹرالر مختلف مقامات پر کھڑے ہیں شہر کی دونوں بندرگاہوں پر دوسرے روز بھی کام متاثر ہے جبکہ سی این گی کی بندش اور شہر کی سڑکوں پر دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو اپنی ڈیوٹیز پر پہنچنے میں مشکلاات ہیں ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور نجی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول متاثرہوا ہے ذرائع کے مطابق پروازیں مسافروں اور ایئرلائن عملے کو ایئرپورٹ پہنچنے میں مشکلات کے پیش نظر تاخیر کا شکار ہوئی ہیںفلائٹ انکوائری کے مطابق صبح سے اب تک 32پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیںایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تاخیر کی شکار ہونے والی پروازوں کا فضائی عملہ اور مسافر شہر کے مختلف علاقوں میں جاری دھرنوں کے باعث تاخیر سے پہنچ رہے ہیںٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شہرقائدمیں تقریبا 25 مقامات پر دھرنا و احتجاج(مچھ واقعہ کے خلاف)جاری ہے،پاور ہاوس چورنگی ، نمائش، کامران چورنگی ،سفاری پارک، شارع فیصل نزد فلک ناز اپارٹمنٹ، ملیر 15، عباس ٹاون، نیپا چورنگی، شاہ فیصل برج، خدا کی بستی، مسکن چورنگی، ناظم آباد چورنگی نمبر 1، جوہڑ موڑ، کورنگی 1/2 2 نمبر،اسٹیل ٹاون چورنگی اورفیڈرل بی ایریا واٹر پمپ چورنگی ،پر جاری ہے ،کراچی ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ آپ باآسانی اپنی منزل پر پہنچ سکیں،نیز کراچی سے باہر جانے والے حضرات لیاری ایکسپریس وییا نادرن بائی پاس کا استعمال کریں،اہم شاہراہوں پر جاری دھرنوں کے سبب سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جبکہ متعدد گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا، ٹریفک پولیس کے افسران و جواں سڑکوں پر ٹریفک بحال کرانے کی کوشش کرتے رہے اور شہریوں کو متبادل راستے بتاتے رہے،شاہراہ فیصل پر دھرنے کے باعث شاہراہ کے دونوں ٹریک اسٹار گیٹ کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں ،نیشنل ہائی وے سے ٹاوراورٹاورسے نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے بند ہے،ٹریفک جام ہونے سے دفاترجانے والوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاوس پر ہونے والے دھرنے کی وجہ سے متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری گلیوں میں پھنس گئے 2 سے 3 گھنٹے بعد گلیوں سے نکال کران کو منزل مقصود تک کا راستہ بتایا گیا، نمائش پر دھرنے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ سی بریز سے گرومندر جانے اورآنے والی سڑک کو بند کردیا گیا، ریڈیو پاکستان سے گرومندر جانے والی ٹریفک کو سی بریز پلازا سے صدر اور نیو پریڈی اسٹریٹ کی طرف موڑ دیا گیا،ٹریفک پولیس کے مطابق اس طرح ضلع سینٹرل سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو گرومندر سے نیو ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے انھیں نیو پریڈی اسٹریٹ کی طرف متبادل راستہ دیا گیا جبکہ کامران چورنگی احتجاج کے بعد بند کردی گئی، موسمیات سے چھوٹی گاڑیوں کو کامران چورنگی کی طرف جانے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کا داخلہ منع ہے، منور چورنگی سے کامران چورنگی جانے والی ٹریفک کو پہلوان گوٹھ کی طرف موڑ دیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مظاہرے کے باعث پیراڈائزسے الا امین اپارٹمنٹ کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اقبال دارا نے کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری لگادی گئی ہے، کوشش ہے کہ لوگوںکو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو، دھرنے والے راستوں کی جگہ متبادل راستوں سے ٹریفک گزارا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں