جماعت اسلامی کے وفد کی مچھ واقعے کے خلاف دھرنے میں شرکت.کراچی

Jan 08, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے مچھ بلوچستان کان کنوں کے بے دردی سے قتل ہونے والے وقعے کے خلاف کندھ کوٹ میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے موقع پرخطاب و میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عمرانی حکومت شہریوں کی جان ومال ،عزت و آبرو کی حفاظت اور امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کان کنوں کے بے دردی سے قتل اورکئی دنوں سے لواحقین کے احتجاج پرحکومت کا خاموش تماشائی کردار بے حسی کی انتہا ہے۔جماعت اسلامی ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہے اورقاتلوں کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی  اورشہداء کے درجات بلندی کی دعا بھی کی۔اس موقع پر امیرضلع کشمور آغا عبدالفتاح پٹھان ایڈووکیٹ دیگر مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزیدخبریں