شاہ محمود کے سعودی، قطری ہم منصوبوں کو فون: خلیجی ممالک میں تنازعہ حل کرانے پر کردار کو سراہا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دوطرفہ تعلقات‘ باہمی دلچسپی کے امور‘ خلیجی ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے قطر اور خلیجی ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ اسلامو فوبیا کے رجحان کے خلاف قراردادوں پر بھی اظہار تشکر کیا۔ جی جی سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں افریقی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ افریقی ممالک کے سفیروں نے اقتصادی اور معاشی تعاون کے فروغ کی یقین دہانی کرائی۔ ہم  افریقی ممالک میں نہ صرف اپنے سفارت خانوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں بلکہ نئے سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ، میں نے افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء  کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان اور افریقہ کے مابین دو طرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ، ہم افریقی ممالک سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ ویزہ کے اجراء  میں اسی طرح وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کریں گے ،ہم اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹیجک دو طرفہ تعاون کے ساتھ مزید بڑھا سکتے ہیں مجھے اس انگیج افریقہ پالیسی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آپ کا تعاون درکار ہو گا ، افریقی ممالک کے سفراء  نے پاکستان کی طرف سے افریقہ کے ساتھ اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ کے عزم کو نئے سال کا خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، ملاقات میں موریشس، مراکش ا،تونیشیا،جنوبی افریقہ، لیبیا، سوڈان، کینیا اور الجیریا کے سفراء  موجود تھے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی کیساتھ  بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا  مابین دو طرفہ تعلقات اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے خلیجی ریاستوں کی جانب سے مثبت ردعمل اور العلاء سعودی عرب میں جی سی سی کے کامیاب اجلاس پر قطری ہم منصب کو مبارکباد دی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تمام خلیجی ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ پاکستان اور قطر کے مابین کثیرا لجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...