وزیراعظم ایک روزہ دورہ  پرآج لاہور آئیں گے

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان آج( جمعہ )کوایک روزہ دورے پر لاہور  جائیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلی ٰمیں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو والٹن ائیرپورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی  تفصیلات سے آگاہ کیا  جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کوبلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر بھی وزارت قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بریفنگ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن