ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرجنوبی پنجاب کی سال 2020 کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آپریشنز ٹیموں نے سال 2020 میں 125,490 مقامات کو چیک کیا جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3,229 کو سیل کردیاگیا۔اسی طرح قوانین کی خلاف ورزیوں پر 273 فوڈ بزنس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی۔مزید برآں ساؤتھ پنجاب میں مجموعی طور پر 18 ہزار 962 فوڈ یونٹس کو فوڈ لائسنس اپلائی کروائے گئے۔اس کے علاوہ خوراک کی تیاری اور ترسیل میں صفائی کا معیار بہتر نہ ہونے پر 12ہزار 664 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ نئے سال میں خوراک کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے مزید نئے قوانین لائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔
صحت مند پنجاب کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں: ڈی جی فوڈ اتھارٹی
Jan 08, 2021