شہزاد اکبر کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال، عوامی خدمت اوڑھنا بچھونا: عثمان بزدار

Jan 08, 2021

لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے  میں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاداکبر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزاد اکبر نے وزیراعلیٰ صحت یابی پر مبارکباد دی۔شہزاد اکبرنے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں عثمان بزدارنے کہا کہ  صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتا ہوں۔نیک خواہشات اوردعائیں کرنے والے احباب کی محبتیں میرا اثاثہ ہیں۔کرونا کے دوران بھی ضروری سرکاری امور سرانجام دیے۔عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہٰ عثمان بزدار کا کرونا کے باوجودسرکاری امور نمٹا ناقابل قدرہے۔ علاوہ ازیںعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا سے صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں۔صحت کیلئے دعائیں کرنے پر عوام کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔عوام کی خدمت ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ مزیدمحنت ،جذبے اورعزم کے ساتھ فلاح عامہ کے سفر کو جاری رکھیںگے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریںکیونکہ احتیاطی تدابیر میں ہی تحفظ ہے۔ وزیراعلیٰ نے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ گائیڈڈ ملٹی لانچنگ راکٹ سسٹم فتح ون کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔  وزیراعلیٰ نے فتح ون  پراجیکٹ پر کام کرنیوالے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تجربہ نئے سال کی خوشخبری ہے۔گائیڈڈ ملٹی لانچنگ راکٹ سسٹمٹ فتح ون سے وطن عزیز کادفاع مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان پرامن ملک ہے۔ لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ عثمان بزدار  نے مظفر گڑھ  کے علاقے  میں دو بچیوں کو چلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔  عثمان بزدار نے فیروز والا کے علاقے رانا ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب  گامزن ہے۔ اڑھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں۔ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا۔ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کیا۔ ملک کو مقروض  بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث کے والد محترم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مزیدخبریں