پی ایس ایل6، سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا منصوبہ تیار

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا منصوبہ تیار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کو کسی طور پر برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل 6 کے لیے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی ایک منفی ٹیسٹ کے بعد پاکستان پہنچیں گے جہاں کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید 2 مرتبہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن