گنے کو سندھ جانے سے روکنے کا عمل غیرقانونی ہے: میاں عبدالصمد

Jan 08, 2021

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) کسان اتحاد کے ضلع صدر ونمبردار چک نمبر83پی میاں عبدالصمد نے کہاکہ گنے کو سندھ جانے سے روکنا غیر قانونی عمل ہے اورکسانوں کو استحصال اورمعاشی قتل ہے ۔ میاں عبدالصمد نے کہاکہ سخت جان لیوا سردی میں سینکڑوں ٹریکٹرٹرالیوں کو سندھ پنجاب بارڈر پرروکا ہوا ہے اس سے شوگرمافیا اورحکومت کاگٹھ جوڑ کھل کے سامنے آگیا ہے، کسانوں کو احتجاج پر مجبورنہ کیاجائے۔

مزیدخبریں