پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے پیشکش کر دی 

Jan 08, 2021

لاہور( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے میدان میں آگئی۔ پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان اب کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ پاکستان بین الاقوامی ہاکی کیلئے اہم ملک ہے۔تمام ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے‘ پی ایچ ایف ایشیا کپ لاہور میں کروانے کی خواہش مند ہے۔ ایشیا کپ ہاکی اس سال جولائی میں شیڈول ہے۔ اے ایچ ایف نے ابتدائی طور پر بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کروانے کا اعلان کیا تھا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں