لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء میں جوش وجذبے سے حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے ہورہے ہیں، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں۔، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء میں شریک کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔