مری(نامہ نگار خصوصی) مقامی ممتاز کاروباری شخصیت حافظ جاوید اختر عباسی کی وفات پر مرکزی امیرجمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الر حمان اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کی وفات کاسن کر مجھے گہرا صدمہ ہوا۔ حافظ جاویداختر عباسی ایک سچے عاشق قرآن تھے، علما ء اور دینی نظریاتی لوگوں سے حافظ جاوید اختر عباسی کا گہرا تعلق تھا۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ممبر جنرل کونسل جے یو آئی پاکستان ندیم اخلاص عباسی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔