حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا قیدی گذشتہ رات جاں بحق ہوگیا۔ جیل زرائع کے مطابق متیکی کا رہائشی ممتاز علی ولد غلام علی گذشتہ آٹھ ماہ سے اجراء ڈگری کیس میں قید کاٹ رہا تھا۔گذشتہ رات بلڈ پریشر ہائی ہونے سے اسکی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔