پنجاب ، سندھ میں شدیددھند ،حد نگاہ انتہائی کم

Jan 08, 2021 | 12:07

ویب ڈیسک

پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں شدیددھند چھائی رہی،حد نگاہ انتہائی کم ،قومی شاہرائوں پر ٹریفک کی روانی متاثر بھی متاثررہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں شدید دھند چھائی رہی ،حدنگا انتہائی کم ہو گیا ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان سے خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔قومی شاہراہ پر بستی ملوک، بہاولپور اور لودھراں میں بھی دھند  رہی۔ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدنگاہ 50میٹرتھا۔ملتان شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج رہا، حدنگاہ کم ہوجانے کے باعث فلائٹ آپریشن اور موٹر وے کو بند کردیا گیا۔سکھر کے سیکٹر این اے 5قومی شاہراہ پر شدید دھند ہے قومی شاہراہ پر ہالانی سے سندھ پنجاب بارڈر تک حدنگاہ 30میٹر رہ گئی ۔ شدید دھند کے پیش نظر موٹروے پولیس پیٹرولنگ افسران کو موثر پیٹرولنگ کی ہدایت کی ہے۔موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ مسافروں کو تیز رفتاری سے گریز اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں