دشمن قوتیں پاکستان کوکمزور کرنیکی کوششیں کررہی ہیں:اکرام حسین 

Jan 08, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کہاہے کہ اسلام پاکستان اور مسلمان دشمن قوتیں متحد ہوکر پاکستان کوکمزور اور تقسیم کرنیکی ناکام کوششیں کررہی ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے تو دوسری طرف ہمیں اسلام کے آفاقی پیغام پر عمل پیرا ہوکر اپنا اپنا انفرادی اور اجتماعی احتساب کرنیکی ضرورت ہے دشمن ہماری سرحدوں پر سیاہ بادلوںکی طرح منڈلا رہا ہے اور ہماری سیاسی قیادت آپس میں دست وگریباں ہے جس سے دشمن خدانخواستہ کوئی فائدہ اٹھا کر کارروائی کرسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے انجمن کے نومنتخب عہدیداروںکے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر صدر ملک عبدالقیوم ڈوگر ایڈووکیٹ ،نائب صدر ملک وسیم رضا ڈوگر،رانا محمدعلی بوبی ،حافظ علی رضوان چوراہی ،لالہ افتخار احمد گجر،شبیر حسین کمبوہ ،ملک افتخار احمد کھارا ڈوگر، ملک سلامت علی ڈوگر ،رانا الیاس احمدخان ،ملک یاسر نصیر انجم،نجم الثاقب ،ملک فرخ ڈوگرودیگربھی موجودتھے۔ 

مزیدخبریں