اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے ساتھ ہیں 

مکتوب بیلجئیم

 وقار ملک برسلز ( نمائندہ خصوصی )

لیکن سفارت خانہ ویزے اور پاسپورٹ کے حصول کو مشکل بنا دیتا ہے

 تحریک انصاف یورپ اور ہاکستان کمیونٹی کے سر کردہ راہنماو¿ں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کو موقع ملنا چائیے تاکہ نئی پالیسیوں اور نئے تجربات سے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لایا جا سکے وزیراعظم عمران خان نئے دور کے نئے راہنماء ہیں تحریک انصاف یورپ کے بانی و راہنما شہزاد اکبر ملک قمر . محمد فہد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نادرا کی چئرمین مبین یوسف کی سربراہی میں جس انداز میں کام کیا اور اورسیز کو نادرا کارڈز گھروں کی دہلیز تک پہنچائے حتی کہ اورسیز کی ہر موقع پر معاونت فرما کر حکومت کا کام اور نام بلند کیا بالکل اسی انداز میں پاکستان کے ہر گاو¿ں محلوں میں نادرا نے سنٹرز قائم کیے اور عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کیں جس کا کریڈٹ جھاں چئرمین نادرا عثمان مبین کو جاتا ہے وہاں تحریک انصاف بھی مبارک باد کی مستحق ہے آج دنیا میں اورسیز پاکستانی حکومتی پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورسیز پاکستانی وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح نادرا نے عوام کو سہولیات فراہم کر کے حکومت کا نام اور مقام بلند کیا اسی طرح پاسپورٹ اور ویزہ کے حصول کو بھی آسان اور سہل بنایا جائے اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں لیکن سفارت خانہ ویزے اور پاسپورٹ کے حصول کو مشکل بنا دیتا ہے حکومت کو چائیے کہ وہ نادرا کے چیئرمین کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہو? پاسپورٹ کا حصول نادرا کے ذمے لگا دے تاکہ نادرا کارڈ کو جس طرح آسان بنایا گیا اسی طرح پاکستانی پاسپورٹ کے حصول میں بھی آسانیہو محمد فہد نے کہا کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ہ وزیر اعظم عمران خان قانون کی بالا دستی، ملک کی ترقی،خواتین کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کی ملک میں پاسداری جیسے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف کوئی قدم نہیں ا±ٹھائے گی۔ کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ا?ئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوط اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پاکستان کا نام اور مقام بلند ہو رہا ہے اورسیز پاکستانی اپنے ملک کے قریب تر ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان میں کاروبار کرنے کو ترجیع دے رہے ہیں جس طرح حکومت نے نادرا کے ادارے کو مضبوط بنایا اسی طرح دیگر ادارے بھی مضبوط ہو رہے ہیں جس سے اعتماد کی فضائ قائم ہو گی اور پاکستان دن بدن ترقی کرے گا خوشحالی آ? گی محمد فہد نے نادرا کے چیئرمین کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جن کی کاو¿شوں سے نادرا ایک کامیاب ادارا بنا اور دنیا میں بسنے والے ہاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن