لاہور(کلچرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے کیتھیڈرل اور سینٹ انتھونی چرچ کے تحفظ کے لیے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو ساتھ شامل کیا ہے. حکومت پنجاب نے دونوں منصوبوں کے لئے 50 ملین روپے مختص کیے ہیں۔گرجا گھر تحفظ اور بحالی کے منصوبے میں سطح کی صفائی ، واٹر پروفنگ ، بجلی کا کام اور چھت شامل ہیں. دونوں چرچ کی بحالی کا یہ منصوبہ شروع ہو گیا ہے اور یہ جون 2021 میں مکمل ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ یہ تحفظ قومی ورثہ کے اہم منصوبے ہیں اور ورثہ کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی کو بڑھانا۔ اور حکومت اس سلسلے میں بہت زیادہ سرگرم ہے
تحفظ قومی ورثہ کے اہم منصوبے ہیں: کامران لاشاری
Jan 08, 2021 | 16:25