مغربی جمہوریت کی کمزوریوں کا پول کھل گیا، ایرانی صدر

Jan 08, 2021 | 17:36

ویب ڈیسک

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے نے مغربی جمہوریت کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، امید کرتے ہیں نئی امریکی انتظامیہ ان واقعات سے سبق سیکھے گی اور اپنے رویے میں تبدیلی لائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں ٹرمپ حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کل رات اور آج کے مناظر نے واضح کر دیا کہ مغربی جمہوریت کتنی کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ سائنس اور صنعتی ترقی کے باوجود بدقسمتی سے امریکا مشہوری کے لیے زرخیز ہے، ایک مشہور و مقبول شخص اقتدارمیں آیا اور چار سالوں میں ملک کو تباہی تک پہنچا گیا، امید ہے کہ دنیا اور وائٹ ہاوس کے آنے والے حکمراں اس سب سے سبق سیکھیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر بائیڈن سے تبدیلی کی امید کرتے ہیں۔

مزیدخبریں