مچھ واقعہ، تدفین کا معاملہ حل کرنے کیلئے علما سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے. وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مچھ میں ہونے والے واقعے کے شکار افراد کی تدفین کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کیلئے علما سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے میں بیرونی قوتیں ملوث رہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک گروپ سمیت چار گروپوں کا پتہ لگایا جاچکاہے جو مختلف مکاتب فکر کے علماء کو قتل کرکے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے تھے۔مچھ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف سی کو وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن