الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سی بی اے  کا اجلاس نئے کنکشن اور خالی  آسامیاں پر کرنے کی یقین دہانی


لاہور (نیوز رپورٹر) چودھری محمدامین چیف ایگزیکٹو افسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لیسکو ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندگان کے ساتھ منعقدہ باہمی اجلاس میں کارکنوں کو یقین دلایا ہے کہ کمپنی کی انتظامیہ کارکنوں کے کام پر تحفظ اور بہتر کارکردگی کے مفادکیلئے جلدخالی آسامیوں کو پرکرے گی جو عرصہ دراز سے خالی ہیں اس موقع پر آضیہ شعیب ڈائریکٹر جنرل ایچ آر لیسکو نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لیسکو کمپنی میں صارفین کی بہتر خدمات اور زیر التواء بجلی کے کنکشن دینے کیلئے بجلی کے نظام کو موثر کرنے کیلئے بجلی کی لائنوں کی تنصیب اور تعمیر و ترقی کر رہی ہے۔ اجلاس میں لیسکو ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے رانا عبدالشکور صدر‘اسامہ طارق جنرل سیکرٹری‘ مظفر متین سیکرٹری‘ حاجی لیاقت علی ریجنل وائس چیئرمین‘ حاجی محمد یونس اور دیگر نمائندگان  اور بزرگ مزدور رہنما خورشید حمد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...