مخدوم رشید(نامہ نگار ) غریب عوام سے کالونی مالکان اونے پونے زرعی رقبہ خرید کر لاکھوں روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ کالونی مالکان عوام کو گیس ،بجلی ،پختہ سڑکیں، پارک ،مسجد، سکول ،ڈسپنسری میٹھے پانی کی سپلائی کا وعدہ کر کے دھوکے سے پلاٹ فروخت کر دیتے ہیں لیکن اس کالونی میں سے کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہوتی حسینہ چوک ،18پل، 16پل چھڑاچوک، خانپورمڑل، سیالاں والی پل ،9کسی، 2ایم آر 6ٹرپئی کالونیوں کا گڑ ہے،مخدوم ررشید پل چھٹہ، پل سہو، 18،19،17،جھنڈے والا، اور مختلف علاقہ جات میں غیر قانونی کالونیاں قائم اور زرعی رقبہ کو کمرشل کے حساب سے فروخت کر کے نہ صرف غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے بلکہ گورنمنٹ کو بھی اربوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اہل علاقہ نے کمشنر ملتان سے کانونی مالکان کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔