کھاد نہ ملنے سے گندم کی فصل شدید متاثرہو رہی ہے:عاطف بشیر

 خان پور(نامہ نگار)ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خواجہ عاطف بشیر نے کہا کہ کھاد کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس سے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے کھادنہ ملنے سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے کھاد کے حصول کیلئے جس طرح کسانوں کو رسوا کیا جارہا ہے اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو کسان آئندہ سال گندم کاشت نہ کرتے پر مجبور ہوسکتے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم کو خوراک کی شدید کمی کی صورت میں بھگتنا پڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بحران کو ختم کر کے فوری کھاد فراہم کرے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات سے بھی زرعی شعبہ کی کارکردگی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن