٭٭٭٭٭مختصرعدالتی خبریں٭٭٭٭٭

Jan 08, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ناصر حسینکو عدم شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیا ہے
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیائ￿  لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اقبال کی عبوری ضمانت پر وکلائکیبحث کے لئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث بشیر ساجدکی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 13 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم فہد کی عبوری ضمانت واپس لینے پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم  نعیمکو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزممسرفراز  کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 13 جنوری تک گرفتار کرنے کا حکم دیا 
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے  مقدمہ میں ملوث ملزم فاروقکی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں