اراضی سے بیدخلی ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،زونل منیجر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ منیجر مظفرگڑھ سے جواب طلب

ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شکیل احمد نے علی پور کے رہائشی غلام مرتضے کی اراضی سے بیدخلی رٹ درخواست پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،زونل منیجر اوقاف ڈیرہ غازیخان اور ڈسٹرکٹ منیجر مظفرگڑھ سے 10 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عزیزالرحمان کو طلب کرکے ہدایت کی کہ وہ محکمہ سے معلوم کریں کہ غیر قانونی کاروائی کرنے والے افسر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پیٹیشنر کے خلاف بے دخلی کی کاروائی کیوں کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن